کیچ اور پنجگور میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

295

بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والی فوجی آپریشن آج دورسرے روز بھی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن پنجگور کے علاقے کیلکور دَشتَک، شینزدان، جنچوپ، جَکی، مادگ ، عالی ریک، بیرونٹ اور گرد و نواح میں آج دوسرے روز بھی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی بھاری نفری مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں۔ ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ کیچ کے علاقے کولواہ کے شمالی پہاڑی علاقے ناگ، کُلدان ، کاشت اور ھُدال سے بھی فورسز کی بھاری نفری مذکورہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔

تاہم علاقے میں جاری آپریشن اور مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔