بی ایس او کی تاریخ قربانیوں کے طویل داستانوں سے عبارت ہے – بی این ایم

210

بی این ایم چئیرمین اور سیکریٹری جنرل کی جانب سے بی ایس او آزاد کی نئی قیادت کو مبارکباد

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مراد بلوچ نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے بائیسواں قومی کونسل سیشن پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بی ایس او کی نومنتخب قیادت تنظیم کو مزید فعال بنانے اور بلوچ قومی تحریک کی کامیابی کے لئے محنت، تدبر اور جانفشانی سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا قابض پاکستان نے بلوچ سرزمین پر سیاسی آوازوں کو کچلنے اور بلوچ سماج کو غیرسیاسی اور بانجھ بنانے کے لئے درندگی و حیوانیت کی تمام حدیں پارکرلی ہیں۔ اس کی مثال بی ایس او آزاد کو کالعدم قرار دینا ہے۔ لیکن بی ایس او جیسی سیاسی نرسری نے ثابت کردیا کہ بلوچ نوجوان قومی آزادی اورنیشنلزم کے فکر و فلسفے پر کار بند رہ کر دشمن کی تمام حربوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حالیہ کونسل سیشن ایک مثال اور ایک اور سنگ میل ہے۔

بی این ایم رہنماؤں نے کہا بی ایس او کی تاریخ قربانیوں کے طویل داستانوں سے عبارت ہے۔ آج بھی چیئرمین زاہد بلوچ، چیئرمین ذاکرمجید بلوچ،انفارمیشن سیکریٹری شبیر بلوچ دشمن کے تاریک زندانوں میں قید ہیں۔ ان کی غیر قانونی اور غیر انسانی قید ثابت کرتاہے کہ دشمن انہیں شکست دینے میں ناکام ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب قیادت بی ایس اوکو فعال بنانے کے لئے وقت کے تقاضوں اور تحریک آزادی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھے گی۔