سبی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

475
file photo

بلوچستان کے ضلع سبی میں سانگان کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز اہلکاروں کو سانگان کے علاقے لملیٹی کے مقام پر اس وقت نشانہ گیا جب ان کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ جانی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

حملے کی ذمہ کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں گئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔