آواران: فورسز پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

231

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں شاپکول فوجی چوکی کے دو مورچوں پر شام 7 بجے سرمچاروں نے اسناپئر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔