مستونگ میں فورسز کا آپریشن، جھڑپ میں 9 افراد کو قتل کرنے کا دعویٰ

330

فورسز زرائع کے مطابق دوران آپریشن جھڑپ میں نو مسلح افراد مارے گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مستونگ کے علاقے کوہ ماران میں فورسز نے دعوی کیا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا۔

دوران آپریشن سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نو مسلح افراد مارے ۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپ میں فورسز کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئےہیں جبکہ مسلح افراد کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئی ہے اور لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کی جارہی ہے ۔

تاہم مارے گئے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فورسز نے مختلف علاقوں جعلی مقابلوں پہلے سے گرفتار قیدیوں کو قتل کردیا ہے اور میڈیا کے سامنے انھیں مسلح تنظیموں کا ممبر ظاہر کیا ہے ۔