مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ڈرون حملہ، دو افراد زخمی

119

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک گھر کے سامنے ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کھڈ کوچہ میں ایک گھر کے سامنے اچانک پیش آنے والے اس واقعے میں جاوید حماد ولد شیر محمد شاہوانی اور اللہ بخش ولد کبیر حماد شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کی نوعیت کو ڈرون حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔