پنجگور پروم کے رہائشی لاپتہ نوجوان کی بازیابی کی اپیل

205

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی رہائی کی اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے فورسز کے ہاتھوں 17 مارچ 2017 کو گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے عبدالمجید ولد عبدالرشید کے اہلخانہ نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ ہمارے فرزند کو بازیاب کریں ۔

یاد رہے کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

پریس کلب کوئٹہ کے سامنے جاری  احتجاج میں اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے درجنوں خواتین و بچے  شامل ہوچکے ہیں ۔