مستونگ اور مارگٹ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

570

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے سرمچاروں نے مستونگ اور مارگٹ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کے بیان کے مطابق بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ رات مستونگ کے علاقے تلخہ کاوی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو جدید اسلحہ سے نشانہ بنایا جس میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے زرغون گیس فیلڈ سے متصل مارگٹ کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، حملے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔