بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کرتے ہوئے کمپنی کے حفاظتی اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصلات کے مطابق گزک کے قریب مومی کے مقام پر پیر کے روز مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا، جبکہ حملہ آور پانچ اہلکاروں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرے کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔