قلّات: تجارتی ٹرکوں پر حملہ، چھ ٹرک متاثر

0

مسلح افراد نے تجارتی ٹرکوں کے قافلے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلات سے اطلاعات کے مطابق قلات مرکزی شاہراہ کے قریب مسلح افراد نے تجارتی ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چھ ٹرکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے صرف گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں بلوچستان میں تجارتی ٹرکوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جہاں مسلح افراد ناکہ بندی اور گھات لگا کر کیے گئے حملوں میں تجارتی ٹرکوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

بلوچستان میں ایرانی سرحد اور بلوچستان سے پاکستان کے دیگر شہروں سے منسلک تجارتی روٹ پر بلوچ لبریشن آرمی نے “معاشی ناکہ بندی” کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد تجارت، معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور ان پر مامور سکیورٹی فورسز کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔