کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

412

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لطف علی ولد دوست محمد سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ واقعہ کچی تنازعےکی کڑی ہے۔

واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔