بی ایل اے نے قلات میں پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ کی ویڈیو جاری کردی، ایک منٹ کے دورانیہ پر مشتمل ویڈیو بی ایل اے کی آفیشل میڈیا چینل ہکل پر شائع کیا گیا ہے۔
ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں مذکورہ حملے کے حوالے سے بتایا کہ 8 اگست 2026 کو قلات کے علاقے مکئی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک مہلک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جب وہ ایک خالی چوکی پر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پہنچے۔ ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے چھ اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مورچے میں پاکستانی فوج کے چھ اہلکار موجود ہیں جنہیں مذکورہ مقام پر نصب دھماکے میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زور دار دھماکے میں مورچے موجود تمام اہلکار ہلاک ہوتے ہیں جنہیں کئی فٹ دور گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے حملوں رواں سال شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ روز مستونگ، کھڈکوچہ میں بھی ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستانی فوج کی بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئی جن میں چودہ کے قریب فورسز اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

















































