قلات: پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری

464

بلوچستان کے ضلع قلات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دشت گوران میں پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ شب بمباری کی ہے۔

تاہم، فوری طور پر جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے سبب مقامی آبادیوں کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال خضدار کے کرخ علاقے میں آبادیوں پر ڈرون حملوں سے جانی نقصان ہوا ہے۔

جبکہ گزشتہ ماہ سوراب میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری سے تقریباً 22 شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔