بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیر احمد ولد عطا محمد نامی شخص کو قتل جبکہ منیر احمد ولد عطا محمد کو زخمی کردیا۔
ہلاک اور زخمی شخص دونوں بھائی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور ہلاک شخص کو اسپتال منتقل کردیا ہے-
ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ہیں، وہ بلیدہ میناز میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے لیے سامان پہنچا رہے تھے۔