بی ایل ایف نے جھاؤ، تمپ اور کراچی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

718

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ تمپ میں پاکستانی فوج کی ویگو گاڑی کوریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 جنوری بروز بدھ،صبح کے وقت سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ آرمی کیمپ سے نکل کر مند کی جانب جانے والی فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو تمپ کے علاقے برت اور دوکوپ کے درمیان ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے دو جنوری کو کراچی کے علاقے سعید آباد میں آر آر ایف ہیڈکواٹر کے قریب موٹر سائیکل گشت پر معمور پولیس کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تھانہ سعید آباد کا کانسٹیبل حنیف گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بروزبدھ شام سات بجے آواران کے علاقے جھاؤ، ڈولیجی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔