تربت، کوئٹہ: 2 ڈاکٹر سمیت ایک شخص جبری لاپتہ

37

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہو رہا ہے۔ تربت اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو ڈاکٹروں سمیت ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، کل رات پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے آبسر میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ڈاکٹر ماہر مزار ولد مزار رحیم اور ڈاکٹر جمشیر بلوچ ولد گنگزار کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

دوسری جانب، کوئٹہ کے کلی قمبرانی سے پاکستانی فورسز نے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ حبیب الرحمان بلوچ ولد محمد ابراہیم کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔