بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک شدگان میں ایک شخص کی شناخت طارق اعوان کے نام سے ہوئی ہے اور تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
جبکہ دوسرے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا ہے اور مذید تفتیش شروع کردی ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے فائرنگ کی دونوں واقعات کے بعد شہر میں سیکورٹی سخت کرکے فورسز کی گشت میں اضافہ کیا ہے۔