بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

1

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر پورے صوبے میں ہوگا اور یہ احکامات ایک ماہ تک نافذ العمل رہیں گے۔

جس کے تحت عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش، اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، جبکہ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

حکومت نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔

یہ نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بلوچستان حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔