بلوچ ریپلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شام کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں قابض آرمی کے کیمپ کو دو اطراف سے گھیر کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کر دیا، 30 منٹ تک دونوں طرف شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس حملے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔