دالبندین: پولیس چیک پوسٹ نذر آتش، اسلحہ و سرکاری گاڑی ضبط

0

مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے تالاران چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چیک پوسٹ کے کمروں اور عمارتوں کو آگ لگا دی، جبکہ ایک سرکاری ہتھیار اور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دالبندین پولیس حکام کے مطابق واقعہ بدھ کی علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، جہاں 18 سے 20 نامعلوم مسلح افراد نے دالبندین سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تالاران چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ کے کمروں اور عمارتوں کے اندر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، مسلح افراد نے وہاں موجود اہلکاروں کو حراست میں لیکر بعد ازاں رہا کردیا ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔