پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ سنی کے مقام پر جھاڑیوں میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے جسے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نعش کی شناخت محمد رفیق ولد درخواست رند سکنہ کھنڈ خضدار کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
ہسپتال رپورٹ مطابق متوفی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا کہ انہوں نے واقع سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔