قلات سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دکی میں فائرنگ سے دو خواتین قتل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قلات سے دس روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص ماسٹر بشیر احمد محمد حسنی کی لاش پہاڑی علاقے سیاکو کے قریب ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق بشیر احمد ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں کلرک تھے۔
دریں اثناء دکی میں فائرنگ سے دو خواتین جانبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دکی کلی مچن خیل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جانبحق ہوگئے، فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔