دونوں افسران کو خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو سے اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے دو افسران بحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے ریجنل ہیڈ آپریشنز حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلز خالد گچکی کو 2 اکتوبر 2026 کو خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے رودینجو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران اغوا کرلیا تھا۔
واقعے کے اگلے روز دونوں افسران کا ڈرائیور بازیاب ہوکر خضدار پہنچ گیا تھا، تاہم دونوں افسران کی بازیابی کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔
آج دونوں افسران بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔



















































