سوراب، حب: 3 افراد جبری لاپتہ

30

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، سوراب اور حب سے تین افراد کے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوراب سے تعلق رکھنے والے مجید بلوچ ولد محمد علی کو 19 ستمبر 2026 کو شام تقریباً 6 بجے گرڈ اسٹیشن کے قریب سے ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اسی روز سوراب سے مجید بلوچ ولد محمد اسحاق بھی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں شام تقریباً ساڑھے 6 بجے مین آر سی ڈی روڈ سے ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سلال بلوچ ولد حضور بخش بھی حب کے علاقے بھوانی سے کراچی سے تربت جاتے ہوئے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سلال بلوچ ساکن پرکوٹگ، ہوشاب اپنے والد کے ٹرک پر بطور کلینر کام کرتے تھے اور روزگار کے سلسلے میں کراچی گئے تھے۔ اہلخانہ کے مطابق واپسی پر وہ اپنے والد کے ہمراہ ٹرک میں مال لوڈ کرکے تربت آرہے تھے کہ انہیں رات تقریباً 4 بجے بھوانی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا ۔