نصیر آباد میں بجلی کی ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

0

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے نکلنے والے بجلی کی مین لائن کے ایک ٹاور کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنایا۔ 

ترجمان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ٹاور کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے کہا ہے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔