مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور پک اَپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق

30

مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے مقام پر مسافر کوچ اور پک اَپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تربت کے رہائشی صغیر احمد اور پسنی کے بنگلہ بازار سے تعلق رکھنے والے امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی میتوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے حفیظ امیر کے مطابق حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے کوچ کے کلینر کو حراست میں لے لیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔