مستونگ: موٹرسائیکل میں نصب بم کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

15

مستونگ کے علاقے دشت میں سبی روڈ پر درخشان ناکے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔