بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور سوراب سے مزید تین افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، عوامی پمپ، کلی حسین آباد کے رہائشی 15 سالہ عزیز بلوچ ولد محمد سلطان کو 23 جولائی 2026 کی شب تقریباً 12:30 بجے سریاب روڈ سے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ عزیز بلوچ پیشے کے لحاظ سے رکشہ ڈرائیور ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں دوسری مرتبہ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوراب سے 12 جولائی 2026 کو شام تقریباً 5 بجے دو مزدوروں، خلیل احمد ولد محمد نور اور گل محمد ولد محمد جان، کو ان کے گھر سے ایف سی اور فوج کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

















































