پنجگور: ائیرپورٹ روڈ پر فوجی قافلے کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

351

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ پنجگور کے حساس علاقے ائیرپورٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں تین گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں فوجی قافلے کی تینوں گاڑیاں آئیں، جبکہ واقعے میں فورسز کے جانی نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ان اطلاعات کی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔ اور نہ ہی ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پاکستانی فورسز نے ائیرپورٹ روڈ اور چتکان بازار کو گھیرے میں لے لیا۔ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی اور علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔۔