سنجاوی: صغرہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، چوکی تباہ

72

ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے صغرہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اب تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی