تربت: پولیس کی فائرنگ سے خاتون زخمی

38

تربت میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، جوسک کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر پولیس نے تعاقب شروع کر دیا۔

تعاقب کے بعد سلالہ بازار کے مقام پر پولیس نے فائرنگ کر کے گاڑی کے ٹائر برسٹ کر دیے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون، گل جان زوجہ حاجی عبدالواحد (ساکن پنجگور)، گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، خاتون کے بازو کے اوپری حصے میں گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے