کھڈکوچہ: پاکستانی فوج کا آپریشن، مسافر وین پر فائرنگ

280

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے اور علاقے کا گھیراؤ کر دیا گیا ہے۔

کھڈکوچہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کرکے آمد و رفت بند کر دی ہے، جبکہ گھر گھر تلاشی جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی فورسز نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ دورانِ آپریشن ایک مسافر وین پر بھی فائرنگ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علاقے میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے واقعے میں45 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے بیشتر شہری اور پہاڑی علاقے غیر اعلانیہ فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔ جیونی، پانوان اور دیگر علاقوں میں گزشتہ پندرہ دنوں سے کرفیو جیسی صورتحال برقرار ہے، جبکہ پاکستانی فورسز نے شہری نظامِ زندگی معطل کر رکھا ہے، جس کے باعث علاقے میں غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے