چاغی اور مستونگ میں شاہراہوں پر مسلح ناکہ بندیاں

685

بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے، اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رہا۔

گذشتہ شب چاغی، دالبندین میں چہتر بازار میں مسلح افراد نے چیک پوائنٹس قائم کرکے اسنیپ چیکنگ جاری رکھا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر چار گھنٹوں سے زائد چیکنگ جاری رکھا۔

دریں اثناء گذشتہ روز شام کے وقت مستونگ کے علاقے دشت، پنگو میں بھی مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے اسنیپ چیکنگ جاری رکھا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔