بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ہفتے کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے قریب عنایت شاہ دربار کے مقام پر استحصالی کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ کے سوئی جانے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں کمپنی کی سیکیورٹی پر مامور چار اہلکار ہلاک، جبکہ ملازمین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے دوران قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ ریپبلکن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ وہ بلوچ سرزمین کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تنظیم کے مطابق، وہ بلوچ قومی وسائل کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ایسے کسی بھی منصوبے کی مخالفت کرے گی جس میں بلوچ قوم کی رضامندی اور منشا شامل نہ ہو۔















































