بی ایل اے نے مستونگ میں پاکستانی فورسز کی بکتر بند گاڑیوں پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

1836

بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے ایک منٹ 38 سیکنڈ دورانیے کی ایک ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں پاکستانی فورسز کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہکل میڈیا کے مطابق، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک بکتر بند گاڑی تباہ کردی، جبکہ ایک اور بکتر بند گاڑی اور اس کے ہمراہ موجود گاڑیوں پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا۔

بی ایل اے کے مطابق، اس شدید حملے میں فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بی ایل اے ترجمان کا کہنا تھا کہ تنظیم کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (STOS) نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچار قافلے کے آنے سے قبل ایک پل کے نیچے بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کررہے ہیں اور جیسے ہی بکتر بند گاڑیوں کا قافلہ پہنچتا ہے تو زوردار دھماکے سے بکتر بند گاڑی تباہ ہوجاتی ہے۔

ویڈیو میں حملے کے بعد ڈرون سے لیئے گئے ویڈیو سمیت یہ بھی مناظر شامل ہیں کہ بعد ازاں سرمچار متاثرہ بکتر بند گاڑی کو آگ لگاتے ہیں۔ اس دوران دیگر سرمچار سڑک پر موجود ہیں۔