مستونگ: سابق ڈپٹی اٹارنی پر مسلح حملہ

17

مسلح افراد نے ڈپٹی اٹارنی کے گاڑی پر فائرنگ کی۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز مستونگ بابو محلہ کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے بلال احمد ایڈووکیٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔