ضلع کیچ میں مزید چار نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

185

حکومت بلوچستان نے ضلع کیچ میں چار نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نئے پولیس اسٹیشن یونیورسٹی، گوکدان، آبسر اور پیدرک کے نام سے قائم کیے جائیں گے، جبکہ اس سے قبل جوسک پولیس اسٹیشن بھی فعال کیا جا چکا ہے۔

ضلع پولیس کیچ کا کہنا ہے کہ نئے تھانوں کے قیام کا مقصد دور دراز علاقوں تک پولیس کی رسائی کو بہتر بنانا، شہریوں کو بروقت، معیاری اور مؤثر پولیس خدمات فراہم کرنا، جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید مستحکم کرنا ہے۔