پشین، قلعہ عبداللہ: درجنوں مسلح افراد علاقے میں داخل، پولیس تھانہ اور چوکی پر کنٹرول

93

مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تھانہ اور چوکی کو نذرِ آتش کردیا، سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں ضبط

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شمال مغربی پہاڑوں سے ملحقہ ضلع پشین کے علاقے دینار میں واقع پولیس تھانہ سلطان اور اس سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی میں واقع گیلو چوکی پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے اور چوکی پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ان سے سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں اپنی تحویل میں لی اور تھانے، چوکی اور رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایکسکیویٹر کی مدد سے چوکی کو بھی مسمار کردیا، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔