سبی: مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، معدنیات لے جانی ٹرکو پر حملہ

46

مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران بوزر گاڑیوں کے ٹائر تباہ کردیے۔

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی، اس دوران مسلح افراد نے بلوچستان سے معدنیات لے جانے والی بوزر گاڑیوں کو روک کر تلاشی کے بعد انکے ٹائر تباہ کردیے۔

بختیار آباد شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ روز ہی مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، اس واقعہ کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز نامی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول کرلی تھی۔

تاہم آج ہونے والے ناکہ بندی و حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے آج ہی نوشکی کے قریب مسلح حملہ آوروں نے 60 قریب معدنیات لے جانے والی ٹرکوں کے قافلے کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جہاں مسلح افراد نے دس بوزر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تھا۔