سبی اور نصیر آباد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- دوستین بلوچ

144

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود، چھتر روڈ کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے جانے والی بجلی کے دو بڑے ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے نشانہ بنایا۔ 

ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹاور زمین بوس ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب روڈ پر ناکہ لگا کر رسد لے جانے والی ایک گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں تباہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔