واشک: عرب شیخ کے کیمپ پر مسلح افراد کا قبضہ، سرکاری اسلحہ و گاڑیاں ضبط

0

مسلح افراد نے غیر ملکی شہری کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے اسلحہ، گاڑیاں و شیخ کی ذاتی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔

بلوچستان کے ضلع واشک میں واقع ایک اہم مقام پر حملے کی اطلاعات ہیں، جہاں مسلح افراد نے سرکاری اسلحے سمیت 11 گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ عرب ممالک سے متعدد شہری اور سرکاری اہلکار بلوچستان میں شکار کے لیے آتے ہیں، جہاں انہیں بلوچستان حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔