مسلح افراد نے تھانے پر حملے میں پولیس اسلحہ و دیگر سرکاری سامان ضبط کرلئے
دکی سے اطلاعات کے مطابق متعدد اسلحہ بردار مسلح افراد نے دکی نرہن تھانے کو حملے کا نشانہ بنایا، جہاں پولیس اور مسلح افراد میں کافی دیر تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس تھانے پر حملے میں سید حسن زرکون کے نامی پولیس اہلکار ہلاک محمد ولی زرکون اور بلوچ خان لونی نامی دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعہ کے بعد مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ دیگر سامان اپنے قبضے میں لیکر وہاں سے فرار ہوگئے۔
دکی تھانے پر حملے کے بعد پولیس، اے ٹی ایف و پاکستانی فورسز کے بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی منتقل کیا جارہا ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


















































