کوئٹہ اور مستونگ سے مزید تین افراد کے جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ شخص کی بازیابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ طالبعلم محمد شریف ولد کبیر احمد کو 6 مئی 2026 کو دن ایک بجے کوئٹہ کے منیر احمد روڈ سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالبعلم سدیس بلوچ ولد محمد اشرف کو 20 مئی 2026 کی شب تقریباً دو بجے ان کے گھر سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھا کر لاپتہ کردیا۔
اسی علاقے کلی اسماعیل سے درزی حاجی محمد کریم ولد محمد خیر کو بھی 22 مئی 2026 کی رات ساڑھے بارہ بجے گھر پر چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
ادھر مستونگ سے تعلق رکھنے والے حافظ لہڑی ولد محمد نور لہڑی کی بازیابی کی اطلاع ملی ہے۔ انہیں 20 جون 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جبکہ 18 مئی 2026 کو مستونگ میں بازیاب ہوئے ۔

















































