مستونگ: یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر ساتھیوں سمیت بازیاب

0

وائس چانسلر و دیگر ساتھیوں کو مستونگ کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے مستونگ کے قریب اغوا ہونے والے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر سید منظور احمد، لیکچرار شکیل احمد اور ان کے ڈرائیور بازیاب ہوگئے ہیں۔

مذکورہ اساتذہ و افسران کو رواں مہینے 14 مئی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

وائس چانسلر و دیگر افسران کی اغوا کے خلاف بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ و طلباء کی جانب سے احتجاجی ریکارڈ کرائی گئی، تاہم آج تمام افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔