ہیرونک، کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر دھماکہ، پولیس تھانے پر حملہ

1

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں، مختلف نوعیت کے واقعات میں فورسز کو بم دھماکوں اور مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جہاں پولیس اور مسلح افراد کے مابین جھڑپیں ہوئی ہے۔

پولیس نے پانچ حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دریں اثناء کیچ کے علاقے ہیرونک میں آج صبح نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اہلکاروں کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ روڈ کلئرینس میں مصروف تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔