بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے فدائی بلال کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کی والدہ اور دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بھائیوں کی شناخت بابل اور عمر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک کزن کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے دو دیگر رشتہ داروں کو بھی جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں فدائی بلال کے والد نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم آج ہونے والے فدائی حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، اہل خانہ کو ہراساں کیا اور ان کے دو بھائیوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
واضح رہے کہ فدائی بلال نے آج کوئٹہ میں ایک عسکری شٹل ٹرین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور اور پنجاب جانے والے فورسز اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں


















































