نامعلوم افراد نے پولیس موبائل کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے ڈی سی چوک پر گشت پر موجود پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈیرہ مراد جمالی پولیس کے مطابق حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ واقعے میں قریب موجود تین راہگیر بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ مزید تحقیقات مقامی پولیس اور ایف سی کر رہی ہیں

















































