گوادر: ایئرپورٹ روڈ پر پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی

170

گوادر کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران مسلح حملہ آوروں نے ان پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔