ڈیرہ مراد جمالی: تعمیراتی کمپنی پر راکٹوں سے حملہ، مشری تباہ

0
فائل فوٹو

مسلح حملوں کے بعد تعمیراتی کام بند گردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر پیروپل کے قریب روڈ کی تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا جو تعمیراتی مشنری شدید نقصان پہنچا۔

ڈیرہ مراد جمالی پولیس کے مطابق حملے میں مشنری و تعمیراتی مقام تباہ ہوگئی ہے جس کے بعد تعمیراتی کام بند کردیا گیا ہے، تاہم حملوں میں کسی قسم کی جانی نقصانات کے اطلاعات نہیں۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کئے ہیں، تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل پاکستانی فورسز پولیس و فوجی تنصیبات و دیگر پروجیکٹس پر حملے ہوئے ہیں، جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہے، تاہم اس واقعہ میں ملوث گروپ کے حوالے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔