نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ دشتی بازار میں نوید سروس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار شبیر احمد آسکانی کو ہلاک کردیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

















































